Saturday, 14 April 2012

جناب چیف رپورٹر....چیف کیمرہ مین,چیف فوٹوگرافر,اسائمنٹ انچارج


 السلام علیکم
نیشنل مشائخ کونسل پاکستان اور خواجہ محمد یار فریدی ٹرسٹ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل تصوف سیمینار ومحفل سماع زیر صدارت دیوان حاجی بختار سید محمدہوگا
,تصوف سیمینار میں 500سو درگاہوں کے سجادہ نشین نظام مصطفی کے نفاذ ،ملکی دفاع کا تحفظ ، دہشت گردی ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تجدید عہد کریں گے اور اپنے عقیدت مندوں سے الیکشن میں دہشت گردی کی حامی جماعتوںکو ووٹ نہ دےنے کا حلف لیں گے ۔
تفصیل 
 موضوع...... .................انٹرنیشنل تصوف سیمینار ومحفل سماع
ٹائم ........................... 12:00بجے دوپہر
تاریخ15............. ۔اپریل2012ءبروز اتوار
بمقام ...................ایوان اقبال لاہور
مقررین 
 شاہ محمود قریشی سجادہ نشین شاہ رکن عالم رہنما تحریک انصاف ،
وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین 
   آپ سے گزارش ہے متعلقہ عملہ کی ڈیوٹی لگا کر شکریہ کا موقع دیں 
والسلام ....محمد ضیاءالحق نقشبندی 
0323-300-4388083
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
لاہور(پ ر)نیشنل مشائخ کونسل پاکستان اور خواجہ محمد یار فریدی ٹرسٹ کے زیر اہتمام آج اتوارایوان اقبال میں 11بجے انٹرنیشنل تصوف سیمینار ومحفل سماع زیر صدارت دیوان حاجی بختار سید محمدہوگا،خطبہ استقبالیہ نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے سربراہ خواجہ غلام قطب الدین فریدی پیش کریں گے جبکہ تصوف سیمینار میں 500سو درگاہوں کے سجادہ نشین نظام مصطفی کے نفاذ ،ملکی دفاع کا تحفظ ، دہشت گردی ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تجدید عہد کریں گے اور اپنے عقیدت مندوں سے الیکشن میں دہشت گردی کی حامی جماعتوںکو ووٹ نہ دےنے کا حلف لیں گے ۔تصوف سیمینار میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سجادہ نشین شاہ رکن عالم ملتان رہنما تحریک انصاف ،وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین ،طارق محمود پاشا سیکریٹری محکمہ اوقاف پنجاب ، ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری سابق ڈائرےکٹر جنرل محکمہ مذہبی امور و اوقاف پنجاب اور دیگراظہار خیال کریں گے ۔مہمانان گرامی میں صاحبزادہ احمد مسعود چشتی چیئرمین نیشنل مشائخ کونسل پاکستان ، صاحبزادہ علی حسین صوبائی صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان ،شہزادہ سید اظہر الحسن گیلانی آستانہ کلی شریف نارووال ،حضرت صاحبزادہ معظم الحق محمودی خانقاہ معظم آباد ، حضرت سعےد احمد صابری آستانہ چشتےہ ، حضرت سےّدوقار حُسےن شاہ آستانہ عبد اللطےف بھٹائی سندھ ،صاحبزادہ پےرمحمد سلےم چشتی درگاہ چشتےہ مظفر آباد، صاحبزادہ عطا رسول مہاروی مہار شرےف،صاحبزادہ عاشق رسول بخاری کوٹ مٹھن ، سےّد عبد المصطفیٰ حسن چشتی آستانہ چشتےہ آباد ، سےد نصےر الدےن شاہ سجادہ نشےن آستانہ گوجرانوالہ، حضرت سےّد تنوےر بخاری ، دیوان حاجی بختیار سید محمد چشتےہ فرےدےہ پاکپتن شریف،سید طاہر نظامی سجادہ نشےن آستانہ ؒدہلی شرےف (انڈےا)،حضرت خواجہ غلام معین الدین سجادہ نشےن آستانہ چشتےاں شرےف، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشےن آستانہ خواجہ غلام فرےدؒ ، حضرت خواجہ کلےم الدےن کورےجہ کوٹ مٹھن شرےف ضلع راجن پور،حضرت خواجہ شمس الدےن سئےں کورےجہ حضرت خواجہ نصر المحمود سجادہ نشےن آستانہ تونسہ شرےف اور خواجہ غلام نظام الدین زےب آستانہ تونسہ شرےف شامل ہیں ۔ مقالہ نگار حضرات میں پروفیسر عبدالعزیزساحر ،پروفےسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز ،پروفےسر ڈاکٹر ساجد الرحمن ، صاحبزادہ غلام نصیر الدین چراغ،پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی حضرت پیر امین الحسنات شاہ صاحب چیئرمین متحدہ علماءبورڈ پنجاب ،سجادہ نشےن آستانہ عالےہ بھےرہ شرےف شامل ہیں۔
انٹرنیشنل تصوف سیمینار کے شرکت کے لےے بے شمار قافلے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ وی آئی پی مہمانوں کو نجی ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے سیمینار کے لےے50سے زائد کمیٹیاں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے گذشتہ شام ہی ایوان اقبال پہنچ گئی، سیکورٹی کے سلسلہ میں واک تھروگیٹ اور کیمرے نصب کر دئےے گئے ہیں جبکہ داتا کی نگر ی کو بڑے سائن بورڈز ،اشتہارات اور بینزسے سجادیا گیا ہے جبکہ 100جوانوںکے چاک وچوبند دستے نے ایوان اقبال کو چاروں اطراف سے اپنے کنڑول میںگذشتہ رات لے لیا۔دوسری طرف انتظامات کو حمتی شکل دےنے کے لےے 50سے زائد کیمٹیوں کا اعلیٰ سطحی اجلاس ایوان اقبال میں ہی منعقد ہوا اور اس موقع پر خواجہ قطب الدین فریدی نے انتظامات کو آخری شکل دےنے کے لےے ایوان اقبال کادورہ کرتے ہوئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دےتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل تصوف سیمینار وقت کی ضرورت ہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 پوری قوم امن سے پیار اور دہشت گردی سے نفرت کرتی ہے،پیرسید منور حسین شاہ
یکم مئی کو عالمی امیر ملت کانفرنس تاریخ ساز ہوگی،
لاہور(پ ر) دوقومی نظریہ کے داعی اور تحریک پاکستان کے سب سے بڑے رہنما پیر سید جماعت علی شاہ المعروف امیر ملت کی یاد میںیکم مئی کو عالمی امیر ملت کانفرنس بعنوان”تحریک ختم نبوت اور امیر ملت “ کے سلسلہ میںانتظامات کا جائزہ لےنے کے لےے اقبال ٹاﺅن میں اجلاس زیر صدارت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین علی پورسیداں شریف منعقد ہوا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم امن سے پیار اور دہشت گردی سے نفرت کرتی ہے عوام میں شعور آچکا ہے سیاست کار اوران کے خوشامدی بوکھلاگئے ہیں کیونکہ آنے والے الیکشن میں صوفیاءکی فکر کے امین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور دہشت گردوں کے حامی آئندہ الیکشن میںناکام ہوں گے انہوں نے کہا کہ پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری کی خدمات کو عام کرنے کے لےے دن رات کام کیا جائے گا یکم مئی کو عالمی امیر ملت کانفرنس تاریخ ساز ہوگی ۔

No comments:

Post a Comment