پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے،پیر سید منور حسین شاہ جماعتی
یکم مئی کو پیر سید جماعت علی شاہ المعروف امیر ملت کی یاد میں تاریخ ساز امیر ملت کانفرنس منعقدہوگی
لاہور(پ ر)پاک فوج کی خدمات سے انکار کسی صورت نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ملکی سلامتی فوج کے سپرد ہونے کی وجہ سے پاکستان قائم ہے اور پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے یہ بات پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے واہگہ ٹاﺅن میں عالمی امیر ملت ومشائخ کنونشن کے سلسلہ میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج جمعہ ملک بھر میں فوجی جوانوں کی قربانیوں اور سیاچین گلیشر میں پھانسے جوانوں زندگی محفوظ رکھنے کے سلسلہ میں یوم دعا کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو دوقومی نظریہ کے داعی اور تحریک پاکستان کے سب سے بڑے رہنما پیر سید جماعت علی شاہ المعروف امیر ملت کی یاد میں تاریخ ساز امیر ملت کانفرنس منعقدہوگی جس میں ملک بھر کے مشائخ وعلماءخطابات کریں گے ۔یکم مئی کو پیر سید جماعت علی شاہ المعروف امیر ملت کی یاد میں تاریخ ساز امیر ملت کانفرنس منعقدہوگی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
لاہور(پ ر) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولاناراغب حسین نعیمی ،تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر علامہ رضائے مصطفی نقشبندی ،سنی اتحاد کونسل کے فنانس سیکرٹیری پیر محمد اطہر القادری ،خیرالامم فاﺅنڈیشن پاکستان کے سربراہ پیر سید کرامت علی حسین شاہ ،نیشنل مشائخ کونسل کے صدر خواجہ قطب الدین فریدی ،فکر رائٹرز فورم کے صدر محمد ضیاءالحق نقشبندی ،مسلم لیگ(ن) علماءومشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹیری مفتی انتخاب احمد نوری اور دیگرراہنماﺅں نے جمعہ المبارک کے خطابات میں سیاچین میں پھانسے فوجی جوانوں کی جان کی حفاظت اور سلامتی کے لےے خصوصی دعاﺅں کی اپیل کی ہے ۔
No comments:
Post a Comment